فیسکو کا پلاسٹک فیکٹری پرچھاپہ، وسیع پیمانے پر بجلی چوری پکڑلی

منگل 23 اپریل 2024 13:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) بنڈالہ سب ڈویژن کی سپیشل ٹاسک فورس نے پلاسٹک فیکٹری پر چھاپہ مار کر وسیع پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او فیسکو بنڈالہ سب ڈویژن اکمل حسین نے ایم ایس ٹو محمد نثار، لائن مین ون رمضان جمال ، اے ایل ایم شکیل افضل ہمراہ ٹیکنیکل اسسٹنٹ ایم اینڈٹی محمد بختیار اور ایف آئی کی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر97 رب اڈا جوہل پرپلاسٹک فیکٹری کا میٹر چیک کیا تو فیکٹری مالک طارق محمود ٹرانسفارمر سے ایل ٹی،ٹاؤمیٹر کو آنے والی ان کمنگ کیبل کے تینوں فیزوں بمعہ نیوٹرل سے ڈائر یکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کا مرتکب پایا گیا۔

فیسکو ٹیم نے میٹراتارکر قبضہ میں لے لیا اورفیکٹری مالک کے خلاف 1-462 ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں