بند عمارت سے تعفن زدہ نعش بر آمد

منگل 23 اپریل 2024 18:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں مدینہ ٹیچنگ ہسپتال کے قریب بند عمارت سے نامعلوم شخص کی تعفن زدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام نے نعش ضروری کارروائی کے بعد پولیس حکام کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ کنٹرول روم میں ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ایک چار دیواری میں بند کمرہ ہے جہاں سے بہت زیادہ بدبو آرہی ہے۔ فوری طور پر ٹیم کو روانہ کیا گیا اور جب کمرے کو کھولا گیا تو اندر سے پرانی لاش برآمد ہوئی جس کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں