فیسکو بنڈالہ سب ڈویژن کی سپیشل ٹاسک فورس نے پلاسٹک فیکٹری میں ہونے والی بجلی چوری کی واردات پکڑ لی

منگل 23 اپریل 2024 21:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) فیسکو بنڈالہ سب ڈویژن کی سپیشل ٹاسک فورس نے پلاسٹک فیکٹری میں ہونے والی بجلی چوری کی واردات پکڑ لی اورفیکٹری مالک کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او فیسکو بنڈالہ سب ڈویژن اکمل حسین نے اپنی ٹیم محمد نثارایم ایس ٹو، رمضان جمال لائن مین ون،شکیل افضل اے ایل ایم ہمراہ محمد بختیار T.Aایم اینڈٹی اور ایف آئی کی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 97 رب اڈا جوہل پرپلاسٹک فیکٹری کا میٹر چیک کیا تو موقع پر صارف مسمی طارق محمود ولد محمد سلیم کی طرف سے ٹرانسفارمر سے ایل ٹی TOUمیٹر کو آنے والی انکمنگ کیبل کے تینوں فیزوں بمعہ نیوٹرل سے ڈائر یکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کا مرتکب پایا گیا۔

فیسکو ٹیم نے موقع سے میٹراتارکر قبضہ میں لے لیا اورفیکٹری مالک طارق محمودکے خلاف 1-462 ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں