ٹیکسٹائل ملزمیں بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونیوالے مزید 4 مزدور دم توڑ گئے

بدھ 24 اپریل 2024 20:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ٹیکسٹائل ملز میں بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونیوالے 4 مزدور دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر کپڑا فیکٹری میں بوائلر کی بھٹی پھٹنے سے زخمی ہونیوالے 4 مزدور وسیم، مستنصر، سلیمان اور زنیررشید جھلس جانے سے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

مزدور الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج تھے۔اتوار کے روز نجی کلاتھ ملز میں بوائلر سٹیمر پھٹ جانے سے 12 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں ایک مزدور وسیم گزشتہ رات جبکہ 3 مزدور مستنصر، سلیمان اور زنیر رشید بدھ کے روز دم توڑ گئے۔ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتار عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں