ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس

بدھ 24 اپریل 2024 22:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرفیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا جس میں ہسپتالوں میں مرمت وبحالی کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ کیا گیا۔اجلاس میں الائیڈ ہسپتال ون،الائیڈ ہسپتال II،چلڈرن ہسپتال،گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد سمیت دیگر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اوربلڈنگز ڈیپارٹمنٹ نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے اس ضمن میں دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں تیزی سے بروئے کار لانا ہے۔ دریں اثنا فیصل ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر تین تندوروں وہوٹلز مالکان کے خلاف مقدمات درج اور 25 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر کینال روڈ اور دیگر مقامات پر ہوٹلز وتندورپر روٹی ونان کی مقررہ قیمت پر فروخت اور وزن کو چیک کرنے کے لئے 56، انسپکشنز کیں اورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں