وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت

حکومت پنجاب ڈینگی کے خلاف کامیاب اقدامات کر رہی ہے ، عثمان حبیب

جمعہ 26 اپریل 2024 23:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب ڈینگی کے خلاف کامیاب اقدامات کر رہی ہے تاہم گھروں میں ڈینگی کی افزائش روکنے اور اس کے نقصانات سے بچنے کے لئے خواتین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔یہ بات مینجر صنعت زار زاہدہ ناز نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم میں ہیلتھ اتھارٹی اور یو سی ڈی کے اشتراک سے انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اینٹامالوجسٹ ڈاکٹر خرم، یوسی ڈی سے عثمان حبیب کے علاوہ انسٹرکٹرز اورزیرتربیت طالبات بھی موجود تھیں۔مینجر صنعت زار نے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے لہذا اس کی روک تھام کے لئے معاشرے کا تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے آگاہی سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اینٹامالوجسٹ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم پر کامیابی سے عملدرآمد کر رہی ہے لیکن ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لئے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیں اس سلسلے میں گھروں میں خواتین تمام تر احتیاط کو یقینی بنائیں۔

عثمان حبیب نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف سماجی احساس بے حد ضروری ہے جس کے لئے آگاہی پروگرامز کے مفید نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے بچنے اور اس کی افزائش روکنے کے لئے خواتین بھر پور کردار ادا کریں اوراپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں