گاڑی کی بریک فیل ہونے پر باپ بیٹے کی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا

جمعہ 26 اپریل 2024 21:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) بیٹے کی گاڑی کی بریک فیل ہونے پر باپ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نڑ والا روڈ پر امین پور بنگلہ میں بیٹا گاڑی ریورس کر رہا تھا کہ اچانک گاڑی کی بریک فیل ہوگئی، گاڑی کے پیچھے کھڑا اسکا70 سالہ والد الطاف حسین ولد خوشی محمد گاڑی کے نیچے آنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں