ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 19:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلااور انگلیوں پر نشانات لگاکر سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ مذکورہ سات روزہ انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے 5 مئی تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 16 لاکھ 400بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4910 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے، والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مائیکروپلان پرذمہ داری سے عمل کیا جائے اور سابقہ تجربات کو مدنظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ کی جائے گی اس ضمن میں غفلت یا لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بس اڈوں،ریلوے اسٹیشنز،پارکس،موٹر وے انٹرچینجز سمیت دیگر فکسڈ پوائنٹس پر ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یا ر، ڈی ایچ او ڈاکٹر عظمت عباس،ڈی ڈی ایچ او سٹی ڈاکٹر عظیم ارشد اور یونیسف کے نمائندگان بھی موجود تھے۔سی ای او نے مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں