فیصل آباد،سفاک افراد نے نوجوان کو قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی

پولیس نے نعش تحویل میں لیکر اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے ورثاء اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) سفاک افراد نے نوجوان کو قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے ورثاء اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ترکھانی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی گائوں 214 گ ب کے قریب نہر میں نعش پڑی ہے، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم سفاک افراد نے مذکورہ نوجوان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار کر نعش نہر میں بہا دی تھی، تاہم پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے لواحقین اور نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں