فیصل آباد،چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 2تاجروں کے ایک کروڑ روپے ہڑپ کر لئے

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 2تاجروں کے ایک کروڑ روپے ہڑپ کر لئے‘ رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکے، پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق حاجی آباد کے رہائشی محمد احمد نے سرگودھا روڈ پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈی جی پینٹ کے نام سے کام کرتا ہوں اور اس کے واقف کار ملزم عبدالحمید نے 70لاکھ کا پینٹ خرید کر رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکا۔

اسطرح مدینہ ٹائون پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے عطا محمد نے بتایا کہ وہ پولٹری کا کاروبار کرتا ہوں اور اس کے واقف کار ملزم نے 32لاکھ روپے کا چکن وغیرہ ادھار لیکر رقم واپس نہ کی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، تاہم پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں