فیصل آباد، قبرستان میں شہد نکالنے پر مکھیوں نے حملہ کرکے 2افراد کو بری طرح کاٹ ڈالا

منگل 30 اپریل 2024 20:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) بھائی والا روڈ پر دلاورٹائون قبرستان میں شہد نکالنے پر مکھیوں نے حملہ کرکے 2افراد کو بری طرح کاٹ ڈالا ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے مذکورہ افراد کوطبی امداد فراہم کرکے گھربھجوا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ بھائی والا کے رہائشی 40سالہ محمد افضل ولد ارشاد اور45سالہ امجد ولد اکرم دلاورٹائون قبرستان میں شہد کے چھتے سے شہد نکالنے گئے تومکھیوں نے ان پرحملہ کردیا اوردونوں کوکاٹ کربری طرح زخمی کردیا اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں