فیصل آباد،ھاندرہ نجی ہسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ملزم گرفتار مقدمہ درج

منگل 30 اپریل 2024 20:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) ھاندرہ نجی ہسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ملزم گرفتار مقدمہ درج، آن لا ئن کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 66 دھاندرہ میں واقع نجی ہسپتال میں 13 سالہ بچی اپنی والدہ کے ساتھ دوائی لینے آئی تو کمپوڈر نے بچی کو پرائیویٹ کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور کسی کوبتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی بچی کے بتانے پرتھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے اسامہ ارشاد سکنہ 66 دھاندرہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں