ضلع میں ڈینگی کی مکمل اندازمیں روک تھام کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی انسدادی کارروائیوں کومزید تیز کردیں ، عبداللہ نیئر

منگل 14 مئی 2024 22:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے ہدایت کی ہے کہ ضلع میں ڈینگی کی مکمل اندازمیں روک تھام کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی انسدادی کارروائیوں کومزید تیز کردیں کیونکہ لاروا کی افزائش کے خطرات موجود ہیں۔لہذا اس ضمن میں معمولی غفلت یا عدم توجہی کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں انسداد ڈینگی مہم پرعملدرآمد کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کریں اور کوتاہی کی صورت میں وہ ذمہ دارہونگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف انسداد ڈینگی کے اقدامات کا برائے راست جائزہ لے رہی ہیں کیونکہ موجودہ ایام میں ڈینگی کی افرائش کو روکنا انتہائی اہم ہے اس سلسلے میں انسدادی اقدامات میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیلڈ میںسرویلنس کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع نظروں سے اوجھل نہ رہیں۔اس سلسلے میں قبرستانوں،کباڑ خانوں، پودوں کی نرسریوں،برساتی نالوں اور دیگر ذرائع کے علاوہ د ر ختو ں کے خلا اور سوراخوں کو اچھے طریقے سے بند کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اینڈ رائڈ فونز کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے رپورٹ کریں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں