فیصل آباد، مشتعل شخص نے سابقہ بیوی سے شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کردیا

منگل 14 مئی 2024 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) فیصل آباد میں مشتعل شخص نے سابقہ بیوی سے شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ رسول پورہ میں مقتول دانش علی نے ملزم افتخار عرف بھولا کی بیوی سے طلاق کروا کر خود شادی کر لی تھی ۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے کئی مرتبہ ان کا جھگڑا بھی ہوا۔ گزشتہ شب دوبارہ جھگڑا ہوا تو مشتعل ملزم افتخار عرف بھولا وغیرہ نے گھر کے باہر بیٹھے دانش عرف مانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں