نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو قتل کردیا

بدھ 15 مئی 2024 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مریدوالا کے گاؤں 483 گ۔ ب میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر محمد عتیق کو گولی ماری کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

مقتول تین بچوں کا باپ تھا اور ایک زمیندار کے ڈیرہ پر ملازم تھا۔ پولیس حکام کے مطابق عتیق کو گولی بازو سے چھو کر سینے میں لگی جو اسکی موت کا باعث بنی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال مارچری منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں