نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آ باد میں موٹروے پولیس کے اشتراک سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 18:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کے احکامات اور ڈی آئی جی موٹروے شاہد جاوید کی ہدایات کی روشنی میں روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں موٹر وے پولیس کی جانب سے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ انچارج روڈ سیفٹی یونٹ محمد عثمان شبیر نے روڈ سیفٹی پر لیکچر دیا۔

سیمینار کی صدارت ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر تنویر نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس قلب عباس سپرا تھے۔ سیمینار میں یونیورسٹی فیکلٹی، انتظامی افسران، طلباء اور جملہ سٹاف نے شرکت کی۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس ہائی ویز اور موٹروے پرمسافروں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

عوام میں ٹریفک بارے شعور کے بغیر شاہرا ہو ں پر ٹریفک نظم و ضبط ممکن نہیں۔ ٹریفک قوانین پر عملدر آمد سے ہی حادثات میں کمی ممکن ہے۔ ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر تنویر نے اپنے خطاب میں موٹروے پولیس کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل پاکستان کا مستقبل ہے، مواصلات کے شعبے میں جدت اور قوانین کے بارے آگاہی ضروری ہے۔ اس موقع پر رجسٹرار سلمان سیف، ڈاکٹر فاروق جمال کنوینیر روڈ سیفٹی کلب اور سردار پرویز آختر پبلک ریلیشنز آفیسر بھی موجود تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں