شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد بلال
جمعہ 17 مئی 2024 12:56
(جاری ہے)
سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ و مطبوعات اور ہیلتھ سنٹر کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ افراد کو کم از کم دن میں بیس منٹ سیر کی عادت کو اپنانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو چوبیس گھنٹے میں دس ہزار قدم چلنا چاہیے تاکہ ان کی صحت بہتر رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلدی اٹھنے اور جلدی سونے کی عادت کو اپنا کر اپنے امور پوری توانائیوں کے ساتھ صحت کے اصولوں کے مطابق سر انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کیلئے ایک چائے کا چمچ نمک جوکہ چمچ کی سطح کے برابر ہو پورے دن کیلئے کافی ہے تاہم نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے جملہ مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائے کے کپ دو سے زیادہ ایک دن میں نہیں پینے چاہئیں اور کولڈڈرنک سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں افراد صرف گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور پارک وپلے گراؤنڈز میں ورزش سے اجتناب کرتے ہیں اس رحجان کو ختم کرنے کیلئے ہمیں معاشرے میں ورزش اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہو گا تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کی ضامن ہوتا ہے تاہم جنک فوڈ اور غذائیت کے پہلو کو نظرانداز کرتے ہوئے خوراک کا استعمال معاشرے میں بیماریوں کے رحجان میں اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور معاشرے میں شعور بیدار کرنے کیلئے دانستہ کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ولولہ انگیز قیادت میں زرعی یونیورسٹی ترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر احمد بلال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مفید مشوروں کو معاشرے میں عام کیا جائے گا جو کہ بیماریوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ افراد کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بدلتا ہوا طرز زندگی افراد کی صحت کی خرابی کی اہم وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ مثبت رویوں کو بھی رواج دینے کیلئے کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی تاکہ یہ معاشرہ امن و سلامتی کا گہوارہ بن کر دنیا کے نقشے میں اپنا منفرد مقام حاصل کر سکے۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس لائن فیصل آباد میں پولیس سمر کیمپ کا افتتاح
مویشی منڈیوں اور اطراف میں ٹریفک بہاؤ یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس تعینات
جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے دسویں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس کا انعقاد
فیصل آباد چیمبرٹریڈ،انڈسٹری،کامرس سے متعلقہ118سیکٹرزوسب سیکٹرزکے9000ممبران کے ساتھ ملک کا تیسرا بڑا ..
کماد کے کاشتکاروں کو مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زائد کھاد ڈالنے کا مشورہ
فیصل آباد، ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری کی موتیے کی بہتر نشوونما کے لئے کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت
محکمہ ٹرانسپورٹ کی تما م گاڑیوں کے مالکان کو پبلک ٹرانسپورٹس میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ باکس رکھنے کی ..
محکمہ زراعت کی دھان کے کاشتکاروں کوممنوعہ اقسام کی کاشت سے گریزکی ہدایت
سبزیوں کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کرکے انسان کی لحمیات، نشاستہ، تیل، معدنیات،حیاتین کی غذائی ضروریات ..
فیسکوکی ریکوری ٹیموں نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے محکمانہ ریکوری کیلئے کوششیں تیز کردیں
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو سورج مکھی کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی سفارش
ملک میں گوشت کی فی کس دستیابی دوسرے ممالک کے افراد کی نسبت بہت کم ہے ،ڈاکٹر خالد فاروق
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سندھ ہائی کورٹ نے سٹی کورٹ میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس کے تعطل پر پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا
-
امریکی ڈالر 19 پیسے اضافہ کے بعد 278.20 روپے کی سطح پر پہنچ گیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں عمران خان کے ملاقاتوں کے لیے مختص کمرے کی تصاویر اور مکمل رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستان میں 15 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
وہاں بات کریں گے جن کے پاس پاور ہے‘ جنہوں نے منظوری دینی ہے کیوں ناں براہ راست انہی سے بات کی جائے.عمران خان
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان سرحدی علاقے چمن کی صورتحال بارے اجلاس
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رجحان
-
حکومت کا روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین ودیگرانٹرنیشنل اداروں سےاشتراک کار کا فیصلہ
-
عمران خان متنازعہ ٹوئٹ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ‘ایف آئی اے ٹیم کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے پوچھ گچھ
-
ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی جانب سے ڈاکٹر توقیر ارشد و ڈاکٹر آصف جاوید کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا اہتمام
-
حکومت پنجاب کے احکامات پر 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی ۔ شہریوں میں آگاہی کیلئے خصوصی واک کی قیادت ڈی سی جہلم نے کی