ایف آئی اے فیصل آباد زون نے چھاپہ مار کا ر روائیاں کرکے بجلی چور ی میں ملوث 3 ملزمان کیخلاف مقدمات در ج کر لئے

جمعہ 17 مئی 2024 17:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا نے 3 بڑی چھاپہ مار کا ر روائیاں کرکے محمد محمود،عالم شیر اور شاہ زیب کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ چھاپہ مار کا ر روائیاں چک 143 ای بی عارف والا، چک 14 دریا خان بھکر اور مین جی ٹی روڈ نزد میرین کلب ساہیوال میں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق نامزد ملزمان گھریلو کنکشن کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان بجلی کی براہ راست لائن سے کنڈا لگا کر اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق قومی خزانے کو 14 لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچا۔ چھاپہ مار کا ر روائیوں میں فیسکو حکام بھی ہمراہ تھے۔ فیسکو حکام نے موقع پر کنکشن منقطع کر کے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز،میٹر اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں