سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی ،ایل پی جی گیس ریفلنگ کرنے والی 6 دکانیں سیل

جمعہ 17 مئی 2024 18:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی گیس ریفلنگ کرنے والی مزید6دکانیں سیل،6کا سامان ضبط اور2 دکانداروں کے خلاف چالان مرتب کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیئے۔

(جاری ہے)

ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی ٹیموں نے ضلع بھر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایکشن لیااورمحمدی چوک وارث پورہ،بلال روڈ،پیپلز کالونی،طارق آباد،راجباہ روڈاور دیگر علاقوں میں کارروائی کی۔

سول ڈیفنس آفیسر نے خبردار کیا کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار،کھلے عام پٹرول فروخت اور فائر ورکس کا نامکمل کاروبار کرنے والے افرادباز رہیں بصورت دیگر دوران چیکنگ غیر قانونی کاروبار کرنے پر نہ صرف دکانیں سیل بلکہ مقدمات درج اورسامان ضبط کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی کئے جارہے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں