فیصل آباد،محکمہ ماحولیات نے دو یونٹس کو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی پاداش میں 6 لاکھ روپے جرمانہ کردیا

جمعہ 17 مئی 2024 20:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) محکمہ ماحولیات نے دو یونٹس کو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی پاداش میں 6 لاکھ روپے جرمانہ اور بوائلر وآئل ہیٹر سیل کردیئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا کی زیرنگرانی ٹیموں نے مختلف مقامات پر یونٹس کی انسکپشن کی اور شیخوپورہ روڈ پر پیپر بورڈ کے بوائلر اور انڈسٹریل یونٹ کے آئل ہیٹر میں ممنوعہ مواد ولنڈا جلاکر ماحول کو آلودہ کرنے کے باعث بوائلر وآئل ہیٹر کو سیل کردیا۔

اس موقع پر دونوں یونٹ کے مالکان کو 3/3 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈکنٹرول)رولز 2023ء پرہر صورت عملدرآمد کویقینی بنایا جارہا ہے اور خلاف ورزی پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بوائلرمیں ممنوعہ مواد جلانے سے بازرہا جائے بصورت دیگر سخت ترین ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں