فیصل اباد میں مختلف حادثات و واقعات کے دوران دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور تین افراد زخمی ہو گئے

جمعہ 17 مئی 2024 21:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) فیصل اباد میں مختلف حادثات و واقعات کے دوران دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کرنٹ لگنے ، خودکشی اور فائرنگ کے مختلف حادثات و واقعات کے دوران دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ چک جھمرہ 189 ر۔

(جاری ہے)

ب رسولپور گیدڑی سٹاپ کے قریب واپڈا پول سے بجلی کی تاریں چوری کرنے کی کوشش کرتے 40 سالہ نامعلوم شخص کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ نعش کو کھمبے سے اتارنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ ملت ٹاون کے علاقہ جھمرہ روڈ 202 رب گٹی میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 20 سالہ نوجوان عرفان شوکت نے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔سمندری میں 466 روڈ محلہ اشرف آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ریسکیو ٹیم نے فائرنگ سے زخمی 40 سالہ مظہر اسکے بیٹے 18 سالہ آذان اور 18 سالہ حسنین کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں