محکمہ صحت کافیصل آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کاؤنٹر بنانے کا حکم

ہفتہ 18 مئی 2024 17:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) محکمہ صحت نے گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث فیصل آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کاؤنٹر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس فوری طور پر ہیٹ سٹروک کاؤنٹر قائم کر کے شہریوں کے لئے آگاہی مہم چلائیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں ایم ایس گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد نصرت فتح علی خان ہسپتال حسیب شہید کالونی،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال چک جھمرہ،جڑانوالہ،تاندلیانوالہ،سمندری اور دیگر 60بیڈز ہسپتالوں کے انچارج کو کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے بھی گرمی کی شدت میں اضافہ کی نشاندہی کی گئی اور محکمہ صحت کو فوری طو پر شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے فیصل آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کاؤنٹر قائم کریں اور ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید گرمی اور دھوپ سے بچنے کیلئے آگاہی فراہم کریں، تاہم ہیٹ سٹروک کی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ہیٹ سٹروک کاؤنٹر کے قیام میں تاخیر اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں