فیصل آباد،بجلی چورں کا فیسکو ٹیم پر حملہ اور تشدد ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

ہفتہ 18 مئی 2024 22:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) بجلی چورں کا فیسکو ٹیم پر حملہ اور تشدد ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی آن لائن کے مطابق ایس ڈی او عمراحسان نے تھانہ روڈالہ کو دی جانے والی درخواست میں بتایا فیسکو ٹاسک فورس بجلی چوروں کے خلاف نواحی گائوں چک نمبر279گ ب میں پہنچی تودوران چیکنگ صارف نواز ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتا پایاگیا توفیسکو ٹیم نے مذکورہ صارف کا بجلی کا کنکشن کاٹا تووہ مشتعل ہوگیا اور اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ فیسکو ٹیم پر حملہ کر دیا اور فیسکو ملازمین کوتشدد کا نشانہ بناکر فرار ہو گئے بعدازاں روڈالہ پولیس نے کارسرکارمیں مداخلت اورہاتھاپائی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں