فیصل آباد،مقدمہ کی پیروی سے باز نہ آنے پر مشتعل افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مخالف کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے

منگل 21 مئی 2024 22:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) امقدمہ کی پیروی سے باز نہ آنے پر مشتعل افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مخالف کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان جواد وغیرہ کی تلاش شروع کرد ی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 146 گ ب کے رہائشی سعید اختر نے بتایا کہ ملزمان جواد وغیرہ نے مضروب عاشر کے والد کے خلاف حدود کیس درج کروایا ہوا تھا۔

جسکی پیروی کرتے تھے جس کا ملزمان کو شدید رنج تھا، اسی رنجش کی بناء پر عاشر خان گائوں کے قریب جا رہا تھا کہ مسلح ملزمان نے گھیر لیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے عاشر خان کو بری طرح زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں