فیصل آباد میں موٹر سائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

منگل 21 مئی 2024 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) موٹر سائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار ،لاکھوں روپے مالیت کی 6 عدد موٹر سائیکلیں، 1 لاکھ روپے نقدی ،2 عدد پسٹل برآمد، ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا گیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی سے دوران تفتیش لاکھوں روپے مالیت کی 6 عدد موٹر سائیکلیں، 1 لاکھ روپے نقدی، 2 عدد پسٹل برآمد کر لئے گئے۔ ایس ایچ او ریاض اٹھوال نے بتایا کہ گینگ کے ارکان کاشف اور مدثر اسلم سرکل جڑانوالہ میں دوران واردات شہریوں سے نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو جاتے تھے ملزمان کی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 2 رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔پکڑے جانیوالے ملزمان نے دوران تفتیش شہریوں سے مال و زر لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے خلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں