ایف ڈی اے کی کارروائیاں، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے تعمیراتی ڈھانچے مسمار

بدھ 22 مئی 2024 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں و تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 2غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سربمہر کردیا جبکہ ڈجکوٹ روڈ پر تجاوزات کا صفایا کے علاوہ کچی آبادی مانانوالہ میں غیر قانونی کمرشلائزیشن پر 2 پلاٹس کو بھی سیل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو سرگودھا روڈ پر چک نمبر3 ج ب کی اراضی پر گرینڈ سٹی کے نام پر غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کا دفتر بنا کر لینڈ سب ڈویژن قوانین کی خلاف ورزی کی جاری تھی جبکہ ڈجکوٹ میں ماڈل سٹی کے نام پر غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم قائم کرنے کی کوشش کی جاری تھی جن کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایف ڈی اے کی انکروچمنٹ ٹیم نے ڈجکوٹ میں دکانداروں کی طرف سے سڑکوں پر کاروباری سامان رکھ کر کی گئی تجاوزات کا خاتمہ کردیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کچی آباد مانانوالہ میں سروے نمبر214 اور 211 کے تحت رہائشی پلاٹس پر بلااجازت دکانیں تعمیر کرنے پر پلاٹس کو سیل کردیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا کر ہدایت کی گئی ہے کہ جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کے واجبات فوری جمع کرائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں