فیصل آباد، ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے 2 کروڑ 57 لاکھ 78 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

بدھ 22 مئی 2024 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے شادی گرانٹ،کفن دفن گرانٹ اور تعلیمی وظائف کی مد میں 614 درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے 2 کروڑ 57 لاکھ 78 ہزار 200 روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق شادی گرانٹ کی 310 درخواستوں پر ایک کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار، کفن دفن کی 248 درخواستوں پر 86 لاکھ 45 ہزار جبکہ تعلیمی وظائف کی سابقہ 56 درخواستوں پر 8 لاکھ 32 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) کاشف رضا اعوان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت بہبود فنڈ بورڈ کی طرف سے سرکاری ملازمین کے میرج، ڈیتھ گرانٹس اور ایجوکیشنل سکالر شپ کی درخواستوں کو انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید کی زیر نگرانی مکمل درخواستوں کی ہر لحاظ سے چھان بین کے بعد منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ مزید براں ماہانہ امداد کے 49 کیسز کی بھی منظوری بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں