مکوآنہ ‘ کبڈی میلہ سجایا گیا‘ انٹرنیشنل کبڈی پلئیرز کی آمد‘ قادر آباد کبڈی ٹیم نے میدان مار لیا

جمعہ 20 مئی 2022 14:25

مکوآنہ ‘ کبڈی میلہ سجایا گیا‘ انٹرنیشنل کبڈی پلئیرز کی آمد‘ قادر آباد کبڈی ٹیم نے میدان مار لیا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پنجاب کا مشہور کھیل کبڈی کا میلہ گوجرہ کے نواحی چکنمبر 356 ج ب میں سجایا گیا جس میں ملک کے نامور انٹرنیشنل کبڈی پلئیرز نے شرکت کی یوں تو ہر کھیل ہی جسمانی نشوونما کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے مگر کبڈی ایک منفرد پنجابی کھیل ہے جس میں نوجوان کو انتہائی صحت مند ہونا بہت ضروری ہے 356 ج ب میں کبڈی میلہ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی احمد یار ترھانہ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں شامل رانا اطہر ، رانا محسن ، چوہدری افتخار گجر قاضی ، چوہدری محمد رفیق گجا ، چوہدری خرم گجر ، حاجی محمد اصغر گجر , چوہدری حماد جٹ ، شامل تھے علاقہ بھر سے شائقین کبڈی نے ہزاروں کی تعداد میں بھر پور شرکت کبڈی میچ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جن میں 356 ج ب کبڈی کلب اور 353 ج ب قادر آباد کبڈی کلب تھے دونوں ٹیموں میں انٹرنیشنل کبڈی پلئیر موجود تھے جبکہ 353 ج ب کبڈی کلب نے جیت کا سہرا اپنے سر سجایا مین آف دی میچ انٹرنیشنل کبڈی پلئیر بلال ڈھلوں کو ٹھہرایا گیا شائقین کبڈی نے ہر ریڈر ، اور جاپھی کو خوب داد دی ڈی ایس پی احمد یار ترھانہ نے کبڈی پلئیرز کی خوب حوصلہ افضائی کی جیتنے والی ٹیم کو بڑی ٹرافی اور نقد انعامات سے بھی نوازا گیا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں