سرسبزبابوسرمہم کا آغاز ، ٹین بیلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ہزاروں پودے لگا جائیں گے،محکمہ جنگلات دیامر استور

جمعرات 2 جولائی 2020 13:23

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) محکمہ جنگلات دیامر استور ڈویژن کے زیر اہتمام سرسبزبابوسرمہم کا آغااز کیا گیا جس میں ٹین بیلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ہزاروں پودے لگا جائیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنردیامراستورڈویژن فہیم خان آفریدی نے پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کر دیا، جس میں کنزویٹر فاریسٹ دیامر استور ڈویژن اجلال احمد، ڈایکٹر صحت دیامر استور ڈویژن ڈاکٹر عبدلرشید، ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدلحکیم، ڈی ایف او چلاس زاہد اللہ اور اے سی ایف دیامر استور اشفاق احمد نے بھی پودے لگا کر اس مہم کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا اس موقع پر کمشنر دیامر استور ڈویژن فہیم خان آفریدی نے کہا کہ دیامر قدرتی جنگلات سے مالا مال ہے مگر بدقسمتی سے اس قومی جنگلات کی حفاظت نہ ہو سکی اور یہ سرمایہ ہم سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب پروگرام کے تحت لاکھوں درخت لگائے جائیں گے جس سے اس علاقہ کا حسن دوبالا ہوگا اور بابوسر سرسبز اور شاداب ہوگا۔ کنزرویٹر فارسٹ دیامر استور ڈویژن اجلال احمد نے کہا کہ محکمہ جنگلات دیامر کم وسائل کے باوجود جنگلات کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، پروگرام کے تحت بابوسر میں پچاس ہزار پائین درخت لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا جبکہ آج کے دن 1200 درخت لگا کر اس مہم کی شروعات کی گئی دریں اثناء پروگرام میں شرکت کرنے والے شرکاء نے کرونا SOP's کے تحت سرسبز بابوسر پروگرام کو اختتام پزیر کیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں