شعبہ تحفظ نباتات، محکمہ زراعت گلگت کی طرف سے رحیم آباد میں پودوں کے ہسپتال کا افتتاح

منگل 28 جون 2022 00:04

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) شعبہ تحفظ نباتات، محکمہ زراعت گلگت کی طرف سے پیر کے روز رحیم آباد میں پودوں کے ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ محکمہ زراعت گلگت نے اپنے زرعی توسعی پروگرام کے تحت رحیم آباد میں مقامی کسانوں کے مسائل کے حل اور انکی زرعی پیداوار کو نقصاندہ کیڑوں سے بچانے کیلے انکے گھر کی دہلیز پہ جدید طریقوں پہ مبنی پودوں کے ہسپتال کھولا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کا باقاعدہ افتتاح ڈائریکٹر محکمہ زراعت گلگت ریاض علی نے کیا۔ افتتاحی تقریب سےخطاب کر تے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ تحفظ نباتات گلگت اقبال حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع گلگت حبیب الرحمان نے کہا کہ مقامی کسان علاقے سے غربت کومٹانے کیلئے خواتین و حضرات دونوں کو ملکر زراعت کوفروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مسائل کا حل صرف زراعت سے وابستگی ہے۔ تقریب میں رحیم آباد کے مردو خواتین کسانوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی اور محکمے کی اس اہم اقدام کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں