قراقرم یونیورسٹی میں قراقرم گریجویٹ سکول میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایچ ای سی کے گائیڈ لائن کے مطابق قراقرم گریجویٹ سکول کے تحت سمسٹر بہار2024 پی ایچ ڈی اورایم ایس میں داخلوں کے لئے این ٹی ایس طرز کا انٹری ٹیسٹ لیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں ساڑھے تین سوسے زائد طلباء نے شرکت کی۔پی ایچ ڈی اور ایم ایس کے مختلف پروگراموں میں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے دوران وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران کے ہمراہ انٹری ٹیسٹ سنٹر کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے میں انہوں نے ٹیسٹ کے لیے کئے جانے والے بہترین انتظامات اور گریجویٹ سکول میں تدریس اور تحقیق کے معیار کو سراہا اور کہاکہ قراقرم گریجویٹ سکول شروع کرنے کا مقصد گلگت بلتستان میں تحقیقی کلچر کو فروغ دینا اور ملازمت پیشہ افراد کو ان کی تعلیمی بہتری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ پی ایچ ڈی اور ایم کے لیے داخلوں کے ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں ایجوکیشن، مینجمنٹ سائنس، اینیمل سائنس، پلانٹ سائنس، پروجیکٹ مینجمنٹ، انٹرنیشنل ریلیشنز، ریاضی، فزکس، کیمسٹری، ارتھ سائنس، انوائرمنٹل سائنس، فوڈ،نیوٹریشن اینڈ ایگریکلچر اور فارسٹری کے پروگرام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں