قراقرم یونیورسٹی میں "متحرک کاروباری ایکو سسٹم کی اہمیت "کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد

جمعرات 5 دسمبر 2019 21:55

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں دو روزہ رنگا رنگ انٹرپینورشب فوڈگالہ کے اختتام پر "متحرک کاروباری ایکو سسٹم کی اہمیت "کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار میں دو روزہ فوڈگالہ میں یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے فوڈ گالہ میں لگائے گئے بزنس آئیڈیاز پیش کئے گئے۔ ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا تھے۔

ان کے ہمراہ صوبائی وزیرتعمیرات عامہ ڈاکٹر محمداقبال، قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل ثاقب اقبال، یونیورسٹی سینئر منیجمنٹ وفیکلٹی ممبران،صحافی حضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے کہاکہ صلاحیتوں کے حوالے سے خواتین ومردمیں کوئی فرق نہیں ہے۔

جسمیں صلاحتیں موجود ہیں وہ زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ لہذا ہمیں صلاحیتوں کو دیکھنے کی ضرروت ہے۔انہوں نے کہاکہ صلاحیتوں کے لحاظ سے گلگت بلتستان کا پوری پاکستان میں کوئی ثانی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کا مستقبل روشن ہے۔بہت جلد گلگت بلتستان پاکستان کا بہترین جگہ قرارپائے گا۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ نوجوان نسل کو سہولیات فراہم کررہی ہے لہذا نوجوان ان سہولیات کو بہتراستعمال کرے تاکہ حکومت کی جانب سے مہیا کردہ سہولیات کا مقصد پورا ہوسکے۔

چیف سیکرٹری نے کہاکہ یونیورسٹی کیجانب سے جو بھی پروپوزل پیش کیاجائے گا اس پروپوزل کے مطابق من وعن عمل درآمد کیاجائے گا۔ اس سے قبل قراقرم یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے چیف سیکرٹر ی گلگت بلتستان کو قراقرم یونیورسٹی کو درپیش لائبریرز،لیب اور کلاس رومز کی کمی کو دور کرنے کے لیے وفاقی پی ایس ڈی پیز میں شامل کرائے تاکہ یونیورسٹی کو درپیش ان مسائل کا سدباب یقینی ہوسکے۔

وائس چانسلر نے بہترین عنوان پر سیمینار منعقد کرنے پر شعبہ بزنس منیجمنٹ بلخصوص سیمینار کے منتظمین کو مبارک باد پیش کیا اور سیمینار کو نوجوان نسل میں انٹرپینورلز سکلزپید اکرنے کے لیے پیش خیمہ قرار دیا۔ان سے قبل سیمینار سے صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال، نیشنل بنک گلگت بلتستان کے ریجنل ہیڈ نوید سلطان،لیکچرارکلیم اللہ ڈار سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سیمینار کو نوجوان نسل کے لیے اہمیت کے حامل قرا ر دیا۔سیمینار کے اختتام پر دو روزہ انٹرپینور فوڈ گالہ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اور سیمینار میں بہترین بزنس آئیدیاپیش کرنے والے طلبا میں تعارفی اسناد اور شیلڈ پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں