اہم شخصیات سمیت چالیس افراد کے نام شیڈول فورتھ سے نکال لیے گئے ، محکمہ داخلہ نوٹیفکیشن

پیر 13 مئی 2019 17:51

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2019ء) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری یعصب الدین، انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری مسعود الرحمن،سینئر صحافی ڈی جے مٹھل، تھک نیاٹ یوتھ موومنٹ کے صدر ضیاء اللہ تھکوی،شیر نادر شاہی سمیت چالیس افراد کے نام شیڈول فورتھ سے نکال لیے گئے ہیں، محکمہ داخلہ گلگت بلتستان سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن افراد کے نام فورتھ شیڈول سے نکال لیے گئے ہیں ان میں مولانا رشید اللہ، تیمور اقبال، میرباز،فاروق، علی احمد جان، سہیل کمال، شیخ محمد علی، طاہر علی طاہر،قیوم،شمس اللہ، مولانا عبدالوکیل، مولانا فرمان اللہ، مولانا مبین الحق، غلام دستگیر، امتیاز، محمد علی، اسلم، وزیر شفیع، عابد حسن، عطاء اللہ، مولانا عبدالباری، جمعہ میر، شاہین، مایون خان، امیر حیات، محمد سلیم، شکور خان، نظرب شاہ، نور اکبر، گلفراز، شاہ فراز، ناصر کریم، اعجاز بلتی، محمد آصف اور محمد حسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ افراد کے نام ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات پر نکال لیے گئے ہیں تاہم ایک سال تک ان تمام افراد کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی، اس دوران کسی بھی شخص کی مشکوک اور خلاف قانون سرگرمی نظر آئی تو دوبارہ فورتھ شیڈول میں نام ڈال دیا جائے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں