قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے آن لائن رجسٹریشن فیس جمع کرانے کے شیڈول میں توسیع کردی

پیر 10 جنوری 2022 23:33

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے ایسویٹ ڈگری ان آرٹس، ایسویٹ ڈگری ان سائنس،ایسویٹ ڈگری ان کامرس کے سیشن 2021-23کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور فیس جمع کرانے کے شیڈول میں توسیع کا علان کردیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق شعبہ امتحانات سے جاری نوٹیفکیشن میں لائن رجسٹریشن قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ویب پوٹل examinations.kiu.edu.pkکے ذریعہ 20جنوری2022تک نارمل فیس تین ہزار روپے جبکہ11جنوری سی31جنوری2022 تک ڈبل فیس 6000 روپے کے ساتھ قراقر م کوآپریٹو بنک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی آفیشل ویب سائٹ سے رجو ع کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں