قراقرم ا انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ملایا، ملائیشیا کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

جمعرات 30 نومبر 2023 23:13

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2023ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ملایا، ملائیشیا کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق باہمی سمجھوتے پر دستخط کے بعددونوں یونیورسٹیوں کے مابین درس و تدریس، ریسرچ، فیکلٹی ایکسچینج پروگرام اور سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق باہمی سمجھوتے پر دستخط کے بعد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ملایا باہمی ریسرچ پروجیکٹ شروع کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دوہفتوں کے دوران قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ یہ دوسرا معاہدہ ہے،پچھلے دنوں ایک جرمن یونیورسٹی کے ساتھ سمجھوتہ طے پایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں