عالمی مقابلہ حسن قرآت کے حوالے سے ڈی سی گلگت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کا انعقاد، مصری مہمانوں کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:19

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس عالمی مقابلہ حسن قرآت کے حوالے سے منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اے سی جگلوٹ ، ڈی ڈی سیاحت ، اے ڈی سیاحت ، نمائندہ کے آئی یو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی گلگت نے مصر سے آنے والے قاری حضرات کے انتظامات کے حوالے سے ڈی ڈی سیاحت سے تفصیلی بریفینگ لی ڈی ڈی سیاحت نے ڈی سی گلگت کو کہا 9دسمبر کو قاری صاحبان گلگت پہنچ رہے ہیں۔

10دسمبر کو قراقرم یونیورسٹی کے مشرف ہال میں دن 11بجے حسن قرات پرگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ڈی سی گلگت نے گلگت میں ہدایت جاری کرتے ہوے کہا مصر سے آئے ہوے مہمانوں کی فول پروف سیکورٹی کے حوالے سے ایس پی گلگت کو اقدامات کرنے کا کہا۔ڈی سی گلگت نے ڈی ڈی سیاحت کو بھی مہمانوں کے تمام تر انتظامات کے حوالے سے اقدامات کی ہدایات دی تاکہ تمام قسم کے سہولیات بروکار لاے جاسکے میٹنگ کو حسن قرآت پروگرام کے سکردو اور چلاس میں منعقد کرانے کے حوالے سے بھی زکر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں