ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ استور کاگاؤں گوری کوٹ میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا دورہ

پیر 25 اپریل 2022 14:05

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ استور محمد ذوالقرنین خان نے ضلع استور کے گاٶؤں گوری کوٹ میں قائم یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یوٹیلٹی سٹورز میں حکومت کی جانب سے رعایت فراہم کی جانے والی اشیاۓ خوردونوش سمیت عام اشیا کا جاٸ ئزہ لیا۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ یوٹیلٹی سٹورز میں کچھ دن پہلے سے گھی اور چینی کا ذخیرہ ختم ہوا ہے۔

جس سے خریداروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر استور نے یوٹیلٹی سٹورز کے ریجنل حکام کو اس بات سے آگاہ کیا کہ فوری طور پر ضلع استور کے تمام یوٹیلٹی سٹورز میں چینی اور گھی فراہم کرکے قلت ختم کردی جاۓ گی۔ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ کل تک چینی اور گھی کی فراہمی شروع ہوگی اور قلت ختم ہوگی۔انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز کے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ خریداروں کو رش کے دوران ٹھہرنے کے لیے مناسب بندوبست کریں۔اور ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فراٸض منصبی پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیں۔بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جاۓ گا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں