ضلعی انتظامیہ استور کی جانب سے عوامی مسا ئل کے حل کیلئے علاقہ تری شنگ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 31 مئی 2022 16:15

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) ضلعی انتظامیہ استور کی جانب سے عوامی مساٸل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان مسائل کا حل تلاش کرنے کے حوالے سے استور کے دور دراز علاقہ تری شنگ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں یونین کونسل رحمان پور کے موضعات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ضلعی, سربراہان محکمہ جات نے بھی شرکت کی ,کھلی کچہری میں عوام الناس کی جانب سے اٹھاۓ جانے والے سوالات کو جواب دیے اور موقع پر مساٸل حل کرنے کا اعلان کیا۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی عوام کو بنیادی انسانی سہولیات فراہم کرۓ۔ اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پوری مستعدی سے عوامی مساٸل حل کرنے کے لیے دن رات کام کررہی ہے اور ترقیاتی مصوبوں کی تکمیل میں پوری توجہ مرکوز کیا ہوا ہے تاکہ عوامی فلاحی منصوبوں کے براہ راست ثمرات عوام تک پہنچے اور خوشحالی آۓ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تریشنگ پاور پراجکٹ رواں مہینے مکمل کرکے بجلی کی پیداوار شروع ہوگی اور علاقے کے عوام بجلی کی سہولت سے مستفید ہوسکے۔ڈپٹی کمشنر استور نے ڈنگاٹ پل سے تریشنگ تک سڑک کی عدم تکمیل پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل رحمان پور کے تمام چھوٹے بڑے مساٸل کی نشاندہی ہوچکی ہے جس پر فوری ایکشن لیا جاۓ گا اور فوری طور پر ان مساٸل کا حل تلاش کیا جاۓ گا۔

ڈپٹی کمشنر استور نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور کو ہدایت کی کہ یونین کونسل رحمان پور میں صحت کے شعبے میں سہولیات عدم دستیابی اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوۓ ہفتے میں ایک دو روز چورت اور تریشنگ میں تعیناتی یقینی بناٸیں تاکہ مریضوں کا معاینہ ہوسکے۔ ڈپٹی کمشنر استور نے تریشنگ واٹر سپلاٸی کی مرمت کے لیے ضروری وساٸل فراہم کرنے کا اعلان کیا۔اس سے پہلے سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی محمف شفیع عرف دادا سرکار، پروفیسر کریم خان ، سیاسی شخصیت نسیم شاہ، انجینر ثناٶاللہ زیپوری، جنرل سیکریٹری چورت یوتھ آرگناٸزیشن ، نمبردار چورت ہمایوں سمیت دیگر نے علاقاٸی مساٸل پر روشنی ڈالی اور نشاندہی کی۔۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں