موجودہ حکومت نے شعبہ صحت میں بہترین اقدامات کئے ہیں،ڈاکٹر عبدالطیف

جمعہ 24 فروری 2017 14:10

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) میڈیکل سپر نڈنٹ سٹی ہسپتال ڈا کٹر عبد الطیف نے کہاہے کہ گزشتہ حکو مت کی نسبت مو جودہ حکو مت نے محکمہ صحت میں بہترین انقلا بی اقداما ت کیے ہے ، مریضوں کو سہو لیا ت کی فراہمی کو یقینی بنا یا ہے، پرا ئیویٹ ہسپتالوں کی نسبت اب سرکا ر ی ہسپتا لوں میں علا ج میں بہتر ی آئی ہے اورلو گوں کا اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، آئے روز سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہو ں نے کہا ہے کہ سٹی ہسپتال گلگت کی انتظامیہ اپنی تمام تر توانا ئیاں مریضوں کو بہترین سہو لیا ت فراہم کر نے پرخرچ کررہی ہے۔سٹی ہسپتال گلگت کے ایک اعلا میہ کے مطابق 2015سال کے دوران ضلع بھر سمیت دوسرے ضلعوں سے کل 127115مریضوں کا طبعی معا ئینہ کیا گیا جب کہ 2016مریضوں کی تعداد بڑ ھ کر 252504مریضوں کا طبعی معائنہ کیا گیا جس کے مطابق2015میں986بڑے آپر یشن اور2016 میں1829بڑ ے آ پر یشن کیے گئے اورچھوٹے آ پر یشن 2015میں18262اور2016میںچھوٹے آ پر یشن 19001کیے گئے اس کے علا وہ 2015میں 4194ایکسرے اور 2016میں9405ایکسر ے ،الٹراسائو نڈ 2015میں 9017اور2016میں 1395،اور کیسز ریفرز 2015میں 291اور 2016میں 282کیسزریفر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ سال 2015کے دوران دانتوں کے علاج کیلئے 7672اور2016میں4828اور میڈیکل لیگل کیسز 2015میں 317اور2016میں 415مریضوں کا علا ج کیا گیا ۔ اس کے علا وہ گزشتہ سال 2015میں ٹوٹل 514بچوں کی پیدا ئش اور 2016میں 2655بچوں کی پیدا ئش ہوئی ہے ، جبکہ اموات 2015میں 61اور 2016میں 59اموات ہو ئی ہے اسی طرح لیب ٹیسٹ 2015میں 5787اور2016میں 45142اور ڈیلیوری کیسز 2015میں 155اور 2016میں 2158ہو ئی ہے ،اسی طرح 2015میں پوسٹما رٹم 21اور2016میں 56کیسز موصول ہو ئے ہیں ،اسطرح 2015میں کل 127151اور2016میں 252504مریضوں کی سٹی ہسپتال گلگت میں علاج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں