گلگت، میونسپل انسپکشن ٹیم کے متعدد ہوٹلوں،دکانوں اور مارکیٹوں پر چھاپے،درجنوں گرانفروشوں کو دھر لیاگیا

پیر 17 دسمبر 2018 18:15

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین شاہ کے کی ہدایت پر میونسپل انسپکشن ٹیم کا متعدد ہوٹلوں،دکانوں اور مارکیٹوں میں چھاپے،درجنوں گرانفروشوں کو دھر لیا،متعدد کو نوٹسزجاری کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین شاہ کی ہدایت پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، میونسپل مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ نے بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاو ن کیا اور شہر کے مختلف علاقوں جوٹیال،کینٹ بازار،پبلک چوک،جنرل بس سٹینڈ، یادگار چوک بازار،ایئرپورٹ بازار،کلمہ چوک بازار و دیگر مارکیٹوں میں گرانفروشوں،زائد منافعہ خوروں کے خلاف کاروائیاں کیں جس میں درجنوں دکانداروں کو زائد المیعاد اشیاء برآمدگی پر سخت ایکشن،جبکہ سینکڑوں گرانفروشوں پر زائد منافع خوری اور وہوٹل مالکان کو ناقص صفائی جبکہ تنور مالکان پر کم وزن پر جرمانے کئے گئے،اس موقع پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہر کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑ سکتے ،انہوں نے دکانداروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ حفظان صحت کے تحت اشیاء خوردہ نوش کی خرید وفروخت یقینی بنائیں، بصور ت دیگر انکاٹھکانہ جیل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں