اسسٹنٹ اور ایڈمنسٹریٹو میونسپل کارپوریشن نے مال مویشیوں کے آزاد چرائی پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:39

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل حدود میں 1871 ایکٹ کے تحت مال مویشیوں کے آزاد چرائی پر پابندی عائد کردی تمام موضع نمبرداروں کی سرپرستی میں محلہ سطح پر کمیٹیاں بنانے کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس بات کا فیصلہ انہوں نے ہفتے کے روز نمبرداروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر انہون نے کہا کہ نمبردار اپنے اپنے علاقوں کے ذمہ دار ہونگے اور کمیٹیوں کی قیادت کریں گے۔ مزکورہ ممبران کمیٹی کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پالتو مال مویشی کی آزاد گھاس چرائی پر کنٹرول کریں گے اس سلسلے میں آزاد چھوڑے گئے چھوٹے مال مویشی مثلا بھیڑ بکری پر مبلغ 250 روپے جبکہ بڑے مال مویشی مثلا گائے،بیل،گدھا وغیرہ پر 500 روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آج کے بعد جو بھی شخص اپنے مال مویشی آزاد چھوڑے گا تو کمیٹی ممبران اس کے مال مویشی کو پکڑ کر کسی بھی احاطہ یا پھاٹک میں بند کرکے مالک سے جرمانہ وصول کرنے کے بعد وہ مال مویشی مالک کے حوالہ کرنے کے مجاز ہونگے۔ اگر علاقہ ہذا کے کسی فرد نے اس معاملے میں کمیٹی ارکان سے تعاون نہ کیا تو اس کے خلاف سب ڈویژنل مجسٹریٹ یا تحصیلدار کی عدالت یا پولیس تھانہ یا چوکی سے رجوع کرنے کے مجاز ہونگے ایسی صور ت میں اس فرد یا افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسکے علاوہ کمیٹی محلہ کے علماء اور ضلعی انتظامیہ کے تعان سے عوامی اعلان سمیت مساجد میں اعلان بھی کیا جائے گا تاکہ اس اہم مسئلے پر فوری حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں