گلگت میں کارکنوںپر تشدد ،پیپلزپارٹی کا کارکنان پر تشدد کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

انتخابات میں دھاندھلی کے خلاف احتجاج کرنے والے پارٹی کارکنان پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، وفاقی وزراء کو تحقیقات میں شامل کیا جائے ،بیان

منگل 24 نومبر 2020 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) گلگت بلتستان میں کارکنوں پر تشدد کے معاملے پر پاکستا ن پیپلزپارٹی نے کارکنان پر تشدد کے معاملیکی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے فاقی وزراء کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات میں دھاندھلی کے خلاف احتجاج کرنے والے پارٹی کارکنان پر تشدد قابل مذمت عمل ہے۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہاکہ پارٹی کارکنان پر تشدد وفاقی وزراء کی ایماء پر کیا گیا ہے، وفاقی وزراء نے نفرت انگیز تقاریر کر کے لوگوں کو تشدد پر اکسایا، وفاقی وزراء مسلسل سرکاری وسائل استعمال کر کے انتظامیہ پر اثرانداز بھی ہوتے رہے، انتظامیہ واضح طور پر وفاق کا دباو لیتے ہوئے وفاق کے سامنے بے بس اور لاچار نظر آئی، احتجاج کا بنیادی حق استعمال کرنے والے کارکنان پر تشدد کی تحقیقات ناگزیر ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ معاملے کا مقدمہ درج کر کے وفاقی وزراء کو تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں