گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بدھ 25 نومبر 2020 21:29

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،سپیکر اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا،گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 اراکین نے حلف اٹھا یا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے صدر امجد حسین دو نشستوں سے کامیاب ہوئے جبکہ ایوان میں تحریک انصاف 16 جنرل اور 6 مخصوص نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں سمیت 5 نشستیں حاصل کی ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن نے خواتین کی ایک مخصوص نشست سمیت 3 نشستیں حاصل کی ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں