ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنانے کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید

منگل 21 ستمبر 2021 19:19

گلگت ۔21ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) :وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے  کہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنانے کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا جس کے تحت سول ڈیفنس اور ہسپتالوں کے ایمبولنسز کے آپریشنز ریسکیو1122کے ماتحت کئے جائیں گے۔ایمرجنسی کونسل اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  ریسکیو 1122 کو تمام اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 سنٹرز میں اضافہ کیا جائے گا جس کیلئے متعلقہ محکمے جامع پلان تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کریں۔ پروجیکٹ کے تحت ریسکیو1122 میں کام کرنے والے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ ریسکیو1122 کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے آپریشنل بجٹ میں 5ملین کا اضافہ کیا جارہاہے۔ گلگت  بلتستان میں بے ہنگم تعمیرات کی روک تھام کیلئے گلگت  بلتستان کنٹرول اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں