گلگت بلتستان کے تمام سکولوں میں آئی ٹی لیبز،لائبریریز قائم کررہے ہیں،خالد خورشید

پرائمری سکول کے بچوں کی نیوٹریشن کیلئے سکول میل منصوبہ خطے میں بہترین چینج لیکر آئے گا ،وزیر اعلی گلگت بلتستان

پیر 15 اگست 2022 18:36

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاہے کہ مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوائیں گے،تمام سکولوں میں آئی ٹی لیبز،لائبریریز قائم کررہے ہیں ،پرائمری سکول کے بچوں کی نیوٹریشن کیلئے سکول میل منصوبہ خطے میں بہترین چینج لیکر آئے گا ۔کیرئر فیسٹ 2022کی ابتدائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ مستقبل میں ہم بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوائیں گے۔

تمام سکولوں میں آئی ٹی لیبز،لائبریریز قائم کررہے ہیں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرائمری سکول کے بچوں کی نیوٹریشن کیلئے سکول میل منصوبہ لائے ہیں جو خطے میں بہترین چینج لیکر آئیگا اور یہ منصوبہ مستقبل میں کار آمد ثابت ہوگا،اساتذہ کی کمی کو پورا کررہے ہیں تاکہ تعلیمی میدان میں میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو،انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہے،ہم گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن پر انویسٹمنٹ کرنے جارہے ہیں،گلگت بلتستان میں 10 سے زائد موبائل ٹاورز نصب کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کے سارے صوبے جی بی کو کاپی کریں گے۔بچے ہمارے مستقبل ہیں۔ہم بچوں کیلئے کھیلوں کی سہولیات پہنچا رہے ہیں،ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔لالچ سے بالاتر ہوکر ہمیشہ بڑا خواب دیکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں