آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ واقعہ، پولیس سے متعلق منفی پروپیگنڈا اور قیاس آرائیوں سے اجتناب کیا جائے، ترجمان جی بی پولیس

بدھ 7 جون 2023 18:19

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) ترجمان گلگت بلتستان پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق چلاس کی ٹیم کو گزشتہ روز پولو ایسوسی ایشن نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور منتظمین اور سٹیج پر پتھراؤ کرنے پر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔ یہ معاملہ عدالت کے سامنے زیر التواء ہے کہ آیا انہیں ٹورنامنٹ میں واپس جانے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

مذکورہ ٹیم کو پولو ایسوسی ایشن کی طرف سے بار بار فیصلے کا انتظار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کل انہوں نے دوبارہ ٹورنامنٹ میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور اپنے حامیوں کے ساتھ گراؤنڈ میں دھرنا دینے کی غرض سے ہجوم کے ذریعے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس صورتحال سے نمٹنے اور حامیوں کو ٹکراؤ سے روکنے کے لئے گھوڑوں کو پولو گراؤنڈ سے باہر کر دیا۔ پولیس کی اس کاروائی کا مقصد صرف ٹورنامنٹ میں خلل اور امن و امان کی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو روکنا تھا۔ ایس ڈی پی او سٹی اس پوری صورتحال کی خود نگرانی کر رہے تھے۔ لہٰذا سوشل میڈیا پر پولیس سے متعلق قیاص آرائیوں اور جھوٹے پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں