گلگت بلتستان ،ڈی جی ایمرجنسی سروسز کی زیر صدارت اجلاس منعقد

منگل 23 اپریل 2024 17:34

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122شجاعالم کی زیر صدارت اہم اجلاس ریسکیو 1122ہیڈ کوارٹر گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، پروینشل کوآرڈینیٹر گلف ٹو ،ہلال احمر کے عہدیداران اور ریسکیو 1122کے آفیسران نے شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 اور ریڈ کریسنٹ دونوں ادارے آفات میں دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور باہمی تعاون کے زریعے عوام الناس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔

اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ گلگت سے راولپنڈی ریفر کئے گئے مریضوں کی منتقلی ہلال احمر گلگت کی ایمبولینسز میں کی جائے گی، پلان کے تحت ضرورت مند مریضوں کو بلا معاوضہ منتقل کیا جائے گاجبکہ سرمایہ دار طبقے سے مریضوں کی منتقلی کے پیسے لیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال گرمیوں کے موسم میں دریاؤں اور ندی نالوں میں ڈوبنے کے حادثات بڑھ جاتے ہے اور گلگت بلتستان میں دریاؤں کا بہاؤ زیادہ ور پانی کا رنگ گدلا ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،اس لئے ریسکیو اہلکاروں کو گلاف 2 کے تعاون سے پاکستان نیوی سے غوطہ خوری کی تربیت دلوائی جائے گی۔

غوطہ خوری کی تربیت کے بعد ریسکیو اہلکار دریا میں ڈوب جانے کے حادثات میں دریا کی گہرائی تک جاکے تلاش کرنے کے قبل ہو جائیں گے۔پروینشل کوآرڈینیٹر گلف ٹو نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122کو درکار جدید مشینری اور ضروری آلات فراہمی کریں گے،اس پر ڈی جی ریسکیو 1122نے گلف ٹو اور ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جدید مشینری اور آلات ملنے سے ریسکیو 1122 کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا اور گلگت بلتستان کی عوام کو ایمرجنسی،سانحات اور ہر قسم کے آفات میں بروقت سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں