پبلک ریلیشنز سٹریٹجک پلان پر پیشرفت وعمل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پبلک ریلیشنز سٹریٹجک پلان پر پیشرفت وعمل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس کی صدارت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز امجد علی نے کی۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ شعبہ ابلاغ عامہ کے لیکچرر راشد حسین سمیت پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر ممبران موجود تھے۔ اجلاس میں پی آر سٹریٹجک پلان پر پیشرفت و عمل سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیلی غور وخوض کیاگیااور جامعہ کے مثبت چہرے کو سامنے لانے کے لیے مزید کوششیں جاری رکھنے کے عزم کاا ظہار کیاگیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں