کے آئی یو اور ایکسیلیریٹ پراسپریٹی کے مابین سینٹر فار گرین انوویشن قائم کرنے کے لیے مفاہمت کے یاداشت پر دستخط ہوگیا

پیر 13 مئی 2024 21:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایکسیلیریٹ پراسپریٹی کے مابین سینٹر فار گرین انوویشن قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگیا۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق مفاہمت کے یاداشت کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر خودروزگاری،شمسی توانائی، انٹرپنورز کو معاونت فراہم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔مفاہمت کی یاداشت پر کے آئی یو کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جبکہ ایکسیلیریٹ پراسپریٹی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر روما لبیب نے کی۔یاداشت پر دستخط کی تقریب میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد،یونیورسٹی سینئرانتظامی وتدریسی افسران،ایکسیلیریٹ پراسپریٹی کے زمہ داران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں