قراقرم یونیورسٹی میں ’’یوایس میں فل برائٹ سکالرشپ کے مواقع ‘‘کے عنوان سے سیشن کا انعقاد

منگل 14 مئی 2024 20:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ’’یونائیٹڈ سٹیٹس میں فل برائٹ سکالرشپ کے مواقع‘‘ کے عنوان سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق آگاہی سیشن کی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سمیت سینئرانتظامی وتدریسی افسران سمیت یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

سیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسل پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ جامعہ قراقرم یونائیٹڈسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کے ساتھ مل کر مختلف تعلیمی وتحقیقی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔یوایس ایڈ نے کے آئی یو میں طلبہ وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے وظائف دینے سمیت سٹیٹ آف آرٹ فیکلٹی آف ایجوکیشن کی بلڈنگ تعمیر کرکے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یوایس میں فل برائٹ سکالرشپ کے مواقع پر یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف) کے شہرام نیازی،پروگرام ڈائریکٹر سلیم، ایلومینائی منیجر مظہر ایوان نے پریزنٹیشن کے ذریعے طلبہ وطالبات کو آگاہ کیا اور فل برائٹ انڈرگریڈ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کی کے لئے موجود سکالرشپ کے مواقعوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں